سٹی 42: پی سی بی کا بنگلادیش بورڈ کے مجوزہ شیڈول سے اتفاق ہوگیا
پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم جوابی دورہ بنگلادیش جولائی میں کرے گی،قومی ٹی 20 ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی،تین ٹی 20 میچز 20 ، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔تینوں ٹی 20 میچز کا میزبان میرپور سٹیڈیم ڈھاکہ ہوگا،ٹی ٹونٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے
بنگلادیش کے دورے کے بعد پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورےپرروانہ ہوگی،ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکامیں شروع ہوگی،وائٹ بال سیریز میں 3ون ڈے میچز بھی شامل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App