ایلون مسک دیسی انداز میں دولہا بن گئے

ایلون مسک دیسی انداز میں دولہا بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرٹیفشل انٹیلیجنس نے تخلیقی ذہن رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک نئی دنیا متعارف کروادی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایپس نے ایک فنکار کی تخیلقی صلاحیتوں کو پر لگا دیے ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-01/1232229_3826496_5_updates.jpg

اب انسان جس چیز کے بارے میں سوچتا ہے اسے ایک لمحے میں حقیقت میں بھی تبدیل کرسکتا ہے، لہٰذا، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس جدید ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک فوٹوگرافر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ایلون مسک کی کچھ تصاویر بنائی ہیں جن میں اُنہیں بھارت کے روایتی انداز میں دولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایلون مسک کی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔ بہت سےصارفین کا کہناہے کہ یہ تصاویر بالکل اصلی لگ رہی ہیں اور انہیں دیکھ کر یقین نہیں آرہا کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer