طلبا کے ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد

Tik tak,videos
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جامعہ سندھ میں طلبہ کی جانب سے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، تعلیمی ادارے میں طلبہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے لگے، طلبہ کی ٹک ٹاک وڈیو وائرل ہونے کا ڈائریکٹر اسٹوڈینس افیئرزنے نوٹس لے لیا۔

ڈائریکٹر سٹوڈینس افیئر زیونس لغاری نے جامعہ سندھ کی حدود میں ٹاک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹر اسٹوڈینس افیئرز نے سرکیولر نکال کر طلبہ و طالبات کو متنبہ کردیا۔ سرکیولر میں خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کےخلاف کاروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔ انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی کہ طلبہ ایسی سرگرمیوں سے متعلق سیکورٹی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔