ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شخصیات کیخلاف نیب ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا

nab ref story، court decision
کیپشن: nab ref story
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کیخلاف نیب ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت اسلام آباد  نےسابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاوید اشرف قاضی کےخلاف نیب ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ ملزمان نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کو چیلنج کر رکھا تھا۔

 عدالتی حکم کے تحت نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لیفٹیننٹ جنرل ر سعیدالظفر، میجر جنرل ر حامد حسین، بریگیڈیئر ر اختر علی ریفرنس میں ملزم نامزد تھے۔
ملزمان پر ریلوے لینڈ اراضی کی مد میں 2 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا،نیب نے 2018 میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا،خورشید احمد ، عبدالغفار، محمد رمضان ، پرویز اسلم شریک ملزمان تھے۔

ملزمان پر ریلوے لینڈ اراضی کی مد میں 2 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا،نیب نے 2018 میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer