ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت جلد از جلد الیکشن کی تاریخ دے،چودھری پرویزالہی

حکومت جلد از جلد الیکشن کی تاریخ دے،چودھری پرویزالہی
کیپشن: pervaiz elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چودھری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا  کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایک بار پھر  کنٹینر  کھڑے کر دیئے گئے ہیں ۔عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے ، حکومت جلد از جلد الیکشن کی تاریخ دے۔   آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس تشدد کے حوالے سے انہوں نےکہ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے، ریسکیو 1122 پنجاب میں بھرپور کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، یہ سروس سندھ حکومت نے بھی شروع کر دی اُن کا شکریہ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لے لیں کیونکہ قومی اسمبلی عوام کے لیے آواز اٹھانے کا ایک مؤثر فورم ہے۔