کاروباری مراکز کو کوروناایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کا حکم

کاروباری مراکز کو کوروناایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے مارکیٹس اور کاروباری مراکز پرکورونا کے حوالے سے ایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،کورونا وباء کا پھیلاؤروکنےکے لیےایس او پیز پر عملدرآمد بےحد ضروری ہے،عوام سےایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں،اپنےاور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیےایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کےمفاد میں ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ روزگار جاری رکھنا بھی ضروری ہے، تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے لیےاقدامات پرکاربند ہے،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے،کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیےعوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ 79روزمیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد12ہزار184ہوگئی,لاہورمیں کوروناوائرس سے188افرادجان کی بازی ہارچکےہیں,سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں کوروناکے499مریض زیرعلاج ہیں،شہرمیں کوروناوائرس کے95مریض آئی سی یواور32وینٹی لیٹرزپرہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2964 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد72ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 زندگیاں بھی نگل گیا۔

قبل ازیں  ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1543 ہو چکی تھی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28245، پنجاب میں 26240 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 10027، بلوچستان میں 4393 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2589 آزاد جموں و کشمیر 255, گلگت میں 711 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے لڑتے ہوئے تین مزید ڈاکٹر شہید ہوگئے۔سندھ اسمبلی کے مزید دوارکان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔خیبرپختونخوامیں کوروناسے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 5ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer