ایئرپورٹ: غیرملکیوں کے لئے پراونشل فارنر سکیورٹی سیل کا افتتاح

ایئرپورٹ: غیرملکیوں کے لئے پراونشل فارنر سکیورٹی سیل کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب نے ائیرپورٹ پرپراونشل فارنرسکیورٹی سیل کا افتتاح کردیا، اب غیرملکیوں کو ائیرپورٹ پرسکیورٹی دینے کیلئے ان کا ڈیٹا مرتب کرلیا جائے گا۔سیل پرانچارج سمیت چھ اہلکارڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔

آئی جی پنجاب نے ایئرپورٹ پرفارنرسکیورٹی سیل کےافتتاح کے موقع پرڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ فیصل راناسمیت دیگرافسران نےشرکت کی ۔

اس خبر کو لازمی  پڑھیں:ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدوں پرترقیاں،آئی جی پنجاب نے اعتراضات مانگ لئے

ابتدائی طورپرلاہوراوراسلام آبادمیں سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں جہاں پرسی پیک اور دیگر پراجیکٹس پر کا م کرنے والے غیرملکیوں کاسیل میں ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اوریہاں سے ہی باقاعدہ سکیورٹی ایس اوپیزسے آگاہ کردیا جائے گاجبکہ ساتھ ہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو کہ غیرملکیوں کو انکی منزل تک چھوڑکرآئے گی ۔سیل پرانچارج سمیت چھ اہلکارڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔