ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے کے باعث باغوں اور جائیدادوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اورملبے کے سبب کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوڈہ ضلع کے کھلجگا سر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں اچانک آنے والے سیلاب نے زرعی زمین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کسانوں کی کھڑی فصلیں اور پھلدار باغوں کا کافی نقصان پہنچا۔شدید بارش اور بادل پھٹنے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔شدید بارش کے سبب کئی اہم سڑکیں بند ہو گئیں۔اس سے بھلیسہ کا بھٹیاس علاقہ گھنٹوں تک بقیہ علاقوں سے منقطع رہا۔ ڈوڈہ ضلع کے کشتی گڑھ علاقہ مین بھی شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ حالانکہ کشتی گڑھ میں کسی کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بادل پھٹنے سے علاقے میں کئی آبی ذخائر میں طغیانی آ گئی۔ اس سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا اور مٹی کا کٹاؤ بھی ہوا۔ سڑکوں کے بند ہونے سے آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں کو روزمرہ کی ضرورریات کیلئے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔