( سٹی42)شدید گرمی نے یورپ والوں کی چیخیں نکلوا دیں۔
ہنگری میں پارہ 42 ڈگری سے اوپر چلا گیا،اٹلی کے 22 شہروں میں شدیدگرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
یورپ کے 6 ممالک میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہرکیاگیاہے جن میں برطانیہ، فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی اور سوئٹرزلینڈ شامل ہیں،وسطی اور مشرقی ریاستوں میں پارہ 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
کروشیا، البانیا اور بوسنیا کے جنگلات میں شدیدگرمی کے باعث آگ لگ گئی۔