مریم مظہر:شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ہوا 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 جولائی کے دوران شہر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔