ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دولہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے

ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دولہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شادی میں دولہا اور دلہن پر تحائف کی بھرمار ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ملک اور بیرون ملک سے تقریباً 5 ہزار مہمانوں نےشرکت کی اور 2 روز جاری رہنے والی تقریبات کے دوران تقریباً 9 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ دولہا اور دلہن کو تحائف دینے کی تقریب 5 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں دلہن کو تقریباً 2 کلوگرام سونا جبکہ دولہا کو 65 لاکھ لیرا تحفے میں دیے گئے۔

 دولہا کو تحفے میں ملے والی رقم گننے کے لیے بھی 14 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔