ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے چینی کمپنی ہیلیئس پاور کے صدر مسٹر چی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے چینی کمپنی ہیلیئس پاور کے صدر مسٹر چی کی وفد کے ہمراہ ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے چینی کمپنی ہیلیئس پاور کے صدر مسٹر چی کی وفد کے ہمراہ ملاقات  ہوئی ،  مسٹر چی نے صنعتی زونز میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا

جاوید اقبال نے پیڈمک کے زیر انتظام سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں کے متعلق آگاہ کیا۔چینی وفد میں مائیکل ایچ وانگ، ساجد رفیق اور عامر اختر شامل تھے۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے بورڈ ممبر شہزاد اعظم خان اور جنرل مینجر بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

مسٹر چی نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہیلئیس پاورسولر ٹیکنالوجی اور مکمل سولر سلوشنز فراہم کرتی ہے۔ اور پنجاب میں پیڈمک کے زیرانتظام صنعتی زونز میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی خواہشمند ہے۔

 چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیڈمک اپنے بہترین صنعتی زونز اور سہولیات کے باعث ہمیشہ سے ہی صنعتکاروں کی ترجیح رہی ہے۔ ہم اپنے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کے لئے آپ کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات کی فراہمی کا یقین دلاتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق پنجاب میں صںعتی ترقی کے لئے پیڈمک ہر ممکن وسائل استعمال کررہی ہے