ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش بے نقاب

بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا:بھارت پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کے لیے سرگرم ,وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے یورپئین بلاک کے فوکل پرسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

فوکل پرسن پرویز علی سندھیلا کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بین الاقوامی تعلقات کی پالیسی کو سراہتے ہوئے ہاکی کے لیے اُن کی
لیڈر شپ صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ 

فوکل پرسن پرویز علی سندھیلا کی جانب سے لکھے گئے خط میں قومی کھیل ہاکی بارے فوری ایکشن لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق قومی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ اگست 2025 اور جونیئر ورلڈ کپ نمبر 2025 میں شرکت کرنا ہے ،ان دونوں ایف آئی ایچ ایونٹس کا انعقاد ہمسایہ ملک بھارت میں ہونا ہے ، بھارتی ہاکی لابی نے ابھی سے ان ایونٹس سے نکلوانے کے لیے لابنگ کا آغاز کردیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صلاحیت اور بین اللاقوامی رابطوں کا فقدان ہے اس لیے وہ اس صورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔

 لکھے گئے خط میں وزیر اعظم پاکستان کو بطور پیٹرن انچیف ہاکی فیدریشن ضروری اقدامات بارے تجاویز بھی دی گئی ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مضبوط اور بہتر لیڈر شپ درکار ہے جو بیرون ملک لابنگ کرسکے ، جلد سفارتی سطع کے رابطوں کا آغاز کیا جائے اور سب سے پہلے بنگلہ دیش ، چائینہ اور ملایشیا سے سپورٹ حاصل کی جائے۔

حکومت ، وزارت خارجی ، وزارت داخلہ اور منسٹری آف آئی پی سی کو متحرک کیا جائے ،خط کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش ، چائینہ اور ملایشیا کی وزارت کارجہ سے رابطہ کریں۔ 

چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے جو کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ان کے تجربات کو بطور لیڈر شپ استعمال کیا جائے ۔

 واضع رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکت بورڈ کی کامیاب بین الاقوامی ، پالیسی کے تحت پاکستان میں غیرملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا اور بھارت کے دباو کے باوجود پاکستان میں کامیاب پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہوا جس میں غیر ملکی اہم کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔