جنیدریاض: کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کے ٹیچر نیاز احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
نیاز احمد ٹیچرز ٹریننگ کے دوران اپنی پریزینٹیشن دے رہے تھے، پریزینٹیشن میں نیاز احمد کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئے۔
کریسنٹ ماڈل سکول شادمان مڈل اردو ٹیچر نیاز احمد کی عمر 36 سال تھی، نیاز احمد کریسنٹ سکول میں مڈل جماعت کے بچوں کو اردو پڑھاتے تھے۔