حاشر وڑائچ : اسلام آباد راولپنڈی اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آزاد کشمیر باغ اور گرد و نواح میں بھی بادل برس پڑے۔واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔
پنجاب کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے, بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر پر بادل چھا گئے ،تپش کی شدت میں کمی ہوئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24گھنٹوں میں 20سے 30فیصد بارش کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 32 ڈگری تک جائے گا، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح155 ریکارڈ کی گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔