نوکیا اپنا پرانا دور واپس لے آیا

نوکیا اپنا پرانا دور واپس لے آیا
کیپشن: nokia g21 huge battery
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان کی موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا اپنے نئے فون جی 21 کے ساتھ اپنا وہ دور واپس لے آئی جس میں ہفتہ بھر کے لیئے صرف ایک چارج کافی تھا۔

بڑی بیٹری ہمیشہ سے نوکیا کا ٹریڈ مارک رہا ہے اور آج کے سمارٹ فونز کے دور میں اس کو برقرار رکھنا قدر مشکل ہے۔ نوکیا کا گزشتہ سال آنے والا فون جی 50 جس نے مارکیٹ میں دھوم مچائی تھی 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری کے ساتھ آیا تھا۔ مارکیٹ میں اس بیٹری والے اور کمپنیوں کے فون بھی موجود تھے لیکن نوکیا اپنے بڑی بیٹری کے دعوے پر پورا اترتا تھا۔

اس سال کے شروع میں ریلیز ہونے والا فون جی 21 اس سے بھی بڑی بیٹری 5050 ایم اے ایچ کے ساتھ آیا ہے۔ نوکیا کا اس فون کے پیچھے مقصد لوگوں کو ایک سستا، فالتو چیزوں کے بغیر، اچھے کیمرے، سیکیوریٹی فیچرز اور بڑی سکرین والا موبائل فون دینا تھا جو انکی زندگیوں کو آسان بنائے۔ 

نوکیا کا دعویٰ ہے کہ اس کو استعمال کرنے والے لوگ کم از کم 3 دن تک چارج کرنے کی پریشانی کے بغیر گزار سکتے ہیں۔ یہ ایک بجٹ سمارٹ فون ہے، لیکن اس کا ہر گز ہی مطلب نہیں کہ یہ باقی سمارٹ فونز والے کام نہیں کرسکتا۔ اس میں صرف بیٹری بچانے کے لیئے کچھ فالتو چیزیں نہیں دی گئیں۔ یہ فون انٹرنیشنل مارکیٹ میں 150 پائونڈز کی قیمت پر دستیاب ہے۔