ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی کا پہلا بیان آگیا

Pervez Elahi statement
کیپشن: Pervez Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں سپیکر پرویز الہٰی کی سپریم کورٹ رجسٹری میں گفتگو، کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا، ایوان مکمل ہونے کے بعد اب انتخاب ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور   سپریم کورٹ رجسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، انصاف کی بھی ،اللہ کو منظور ہو گا تو وزیراعلیٰ بنیں گے، حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے، آج بہت ہی اچھا فیصلہ ہوا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا مزید کہناتھا کہ کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا، ایوان مکمل ہونے کے بعد اب انتخاب ہو گا،وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ رولز کے مطابق ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer