معروف امریکی گلوکار کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

Singer R Kelly
کیپشن: Singer R Kelly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی گلوکارآر کیلی کو بچوں اور خواتین کے ساتھ  جنسی زیاد تی  کے الزامات ثابت ہونے پر 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد امریکی عدالت نے گلوکار  پر لگے الزامات ثابت ہونے پر انہیں 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے تاہم آر کیلی کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر  کریں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-01/news-1656652912-7528.jpg

واضح رہے کہ  آرکیلی پرالزامات عائد ہیں کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔

ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی کر رکھی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ چائلڈ پورنوگرافی اور اغوا میں مجرم پائے گئے تھے۔