شاہ لائلہ بلوچ ویمن انڈر16فٹبال چیمپیئن شپ اختتامی مراحل میں داخل

شاہ لائلہ بلوچ ویمن انڈر16فٹبال چیمپیئن شپ اختتامی مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پی ایف ایف کےزیراہتمام شاہ لائلہ بلوچ ویمن انڈر16فٹبال چیمپیئن شپ کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا، ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب اور کراچی ککرزٹائٹل فائنل کاحصہ ہونگی۔

انڈر16چیمپیئن شپ کا پہلا سیمی فائنل ٹاکرا ایم ٹی ایف اے اور دیا کلب کراچی کے مابین سجا، ایم ٹی ایف اے نے دیا کلب کو ہوم گراونڈ پر تین صفر سے شکست دے دی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:دورہ زمبابوے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی سی بی نے تفصیلات طلب کر لی
 دوسرےسیمی فائنل میچ میں کراچی ککرزنے اسلام آبادفٹبال ایسوسی ایشن کو ایک صفر سے شکست دی۔ شاہ لائلہ بلوچ کے نام سے منصوب گراس روٹ فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل ٹاکرا تین جولائی کو ایم ٹی ایف اے اور کراچی ککرز کے مابین کھیلا جائیگا۔