ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا تکفیریت سے کوئی تعلق نہیں: لیاقت بلوچ

 ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا تکفیریت سے کوئی تعلق نہیں: لیاقت بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن ملتوی ہونے سے ملک جمہوری و سیاسی جماعتوں کی دسترس میں نہیں رہے گا اور نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور اسلامی تحریک کے رہنما علامہ سبطین سبزواری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا تکفیریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایم ایم اے ملک بھر سے خاطرخواہ سیٹیں حاصل کریگی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں آئین کو اس کی روح کے مطابق نافذ کریں گے، این اے 130 میں ہمار امقابلہ ایسے کرپٹ مافیا اور سیکولر قوتوں سے ہے جو 30 سال سے ملکی اقتدارپرقابض ہے۔

 سیکرٹری جنرل ایم ایم اے نے کہا کہ ملک بھر میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر معاملات طے پاگئے ہیں، ایم ایم نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 192 نشستوں پر امیدوارکھڑے کیے ہیں، پنجاب میں 192، خیبرپختونخواہ 99، بلوچستان 45، سندھ 110 نشستوں پرامیدوارکھڑے کیے ہیں، قومی اورصوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 56 خواتین کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں، کل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر سمیت جن ایشوز کی نشاندہی کی ہے، ان مسائل کا حل سیاسی ہے۔