(سٹی 42) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی نے پی سی بی انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل جیتنے والی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے زیادہ اچھا کراچی میں کرکٹ گراونڈ بنائیں گے ،گراونڈ بن جائے گا تو کراچی کی عوام بھی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لراچی میں نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا پی سی بی انٹر اسکولز فائنل میچ فائیواسٹار اسکول نے بیکن ہاؤس سکول کے خلاف جیت لیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورکھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹر اسکول کرانے کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے ،فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک ایک ایونٹ کرائیں گے ،پی ایس ایل کے فوری بعد نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو گا، لاہور سے زیادہ اچھا کراچی کا گراونڈ بنائیں گے ،گراونڈ بن جائے گا تو کراچی کی عوام بھی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے فاتح ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے اور رنز اپ ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
پی سی بی انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیکن ہاؤس کا مقابلہ فائیو سٹار اسکول سے ہوا۔ جس میں فائیو سٹار اسکول نے بیکن ہائوس اسکول کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹائٹل جیت لیا۔
