ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی نے لاہور میں تین دن گزارنے کے بعد  اب عمران خان کا پیغام لے کر سندھ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان مین کہا، عمران خان کا پیغام لے کر  آرہا ہوں، کراچی  اور سندھ تیار رہے۔ خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لاہور سے واپس جانے کے فوراً بعد ہی یہ بتایا تھا کہ وہ اب سندھ  بھی جائیں گے۔ آج انہوں نے اپنے اس اعلان کا اعادہ کیا اور  بتایا کہ وہ 9 جنوری کو سندھ کا دورہ شروع کریں گے۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے سندھ  اور بشمول کراچی  کے دورے کا اعلان کیا ہے۔سہیل آفریدی نے کراچی جانے کی تاریخ کا اعلان سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔ اس پوسٹ مین یہ نہیں بتایا کہ وہ کراچی کے ساتھ سندھ کے کن شہروں میں جائیں گے اور وہاں کتنے دن رہیں گے۔ 

واضح رہے کہ جب  وہ  پنجاب آئے تھے تو تین دن لاہور مین گزار کر یہیں سے موٹر وے کے راستے واپس چلے گئے تھے۔