ویب ڈیسک:ایک سال کے کتنے مہینوں میں 28 دن ہوتےہیں یہ ایک ایسا سوال ہے جو بہت سے لوگوں کے لیے الجھن پیدا کر دیتا ہے، ماہرین کے مطابق تقریباً 99 فیصد افراد اس کا فوری طور پر غلط جواب دیتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ سوچتے ہیں کہ صرف فروری میں 28 دن ہوتے ہیں کیونکہ باقی مہینوں میں 30 یا 31 دن ہوتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سوال میں واضح طور پر پوچھا گیا ہے ’’کتنے مہینوں میں 28 دن موجود ہیں‘‘ اور اس لحاظ سے سال کے تمام 12 مہینوں میں کم از کم 28 دن ضرور ہوتے ہیں۔ اس لیے درست جواب 12 ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے ذہنی کھیل نہ صرف ہماری توجہ اور تجزیاتی سوچ کو بہتر بناتے ہیں بلکہ منطقی اور تخلیقی اندازِ فکر کو بھی تیز کرتے ہیں۔ یہ فوری اور مفروضاتی سوچ کے رجحان کو چیلنج کرتے ہیں اور دماغ کو مسئلے حل کرنے کی مشق فراہم کرتے ہیں۔
روزانہ چھوٹے ذہنی کھیل کھیلنے سے یادداشت مضبوط ہوتی ہے، فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور دماغی صحت بہتر رہتی ہے۔