مگرمچھ کی اچانک شاپنگ مال میں انٹری، ویڈیو وائرل

مگرمچھ کی اچانک شاپنگ مال میں انٹری، ویڈیو وائرل
کیپشن: american wild life officials transfer Crocodile in truck
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اکثر اوقات دلچسپ و عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں،ایک ایسا ہی واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں مگرمچھ اچانک شاپنگ مال میں آگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ فلوریڈا کے شاپنگ مال میں دیکھا گیا جسے پکڑنے کے لے وائلڈ لائف حکام کو طلب کرنا پڑ ا۔مگرمچھ کو کوکونٹ پوائنٹ مال کے عقب میں گھومتے دیکھا گیا۔

 فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور مشترکہ کوششوں کے بعد اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائلڈ لائف حکام مگرمچھ کو اٹھا کر ٹرک میں منتقل کررہے ہیں۔