ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج ہو گیا، ملزم گرفتار

Lahore New Year's First Crime Reported, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے تھانہ لیاقت آباد میں سالِ نو کی پہلی ایف آئی آر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج کی گئی۔

لیاقت آباد پولیس نے ایک سال نو کی پہلی کارروائی کرتے ہوئے اکبر شہید روڈ پر  ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ تلاشی لینے پر اس کے پاس سے غیر قانونی  پستول 32 بور اور چھ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم ارشد علی ولد کبیر احمد پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔