کراچی میں سالِ نو کے جشن پر بے تحاشا ہوائی فائرنگ، 30 افراد زخمی، 65 گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: کراچی میں سالِ نو کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں اندھی گولیاں لگنے سے 30 افراد زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک بچے کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سال نو کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

نصف شب نئے سال کی آمد کی خوشی میں بعض علاقوں میں بے تحاشا ہوائی فائرنگ کی گئی۔ بہادر آباد امتیاز سُپر اسٹور کے قریب گولی لگنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوا۔  بورڈ  آفس کے قریب ہوائی فائرنگ سے  ایک شہری زخمی ہوا۔ لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر میں بھی اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ لیاقت آباد 8 نمبر کے قریب اندھی گولی سے 30 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔کریم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔ ضلع ایسٹ میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

سی ویو پر ہوائی  فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کلفٹن زم زمہ کے قریب اندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہوا ۔اعظم بستی گلی نمبر 17 میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پُل  پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ساحل مکڈونلڈ کے قریب گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

پورٹ گرینڈ کے قریب اندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ملیر سی ایریا میں آندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہوا ۔بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوا۔

شاہ فیصل میں فایرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لائنز ایریا دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کیماڑی نیٹی جیٹی فایرنگ سے 9 سالہ بچی زخمی ہوئی۔ ملیر جناح اسکوئر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا  ۔نیوز کراچی فائیو جی کے قریب اندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہوا ۔نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ 

پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کے مقدمے بنانے کا اعلان

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔ ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے مقدمات درج کیے جائیں گے جن میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہوں گی۔

کراچی پولیس کا فلیگ مارچ

نئے سال کی آمد کے حوالے سے پولیس اور رینجرز سندھ نے 31 دسمبر کی رات مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر امن و امان کی فضا کو  قائم رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچ میں ضلع کے ایس پی, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز و اہلکاروں سمیت رینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ 

 پولیس حکام نے واضح کیا کہ عام شہری ہو یا سرکاری ملازم، قانون کس کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بغیرسائلنسر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔