سال نو پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

سال نو پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا بڑا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ڈیپارٹمنٹل، ریجنل اور ایسوسی ایشنز کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 192 کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بحال کر دیے گئے ہیں، ایسوسی ایشن کے تمام پرانے عہدیداروں کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں دعوت دی گئی ہے، ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہمیں مستقبل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا شاہد آفریدی اور ہارون الرشید سے رابطہ کیا گیا ہے جو وکٹ بنوانے کے لیے کراچی میں موجود ہیں، ہم نے کراچی کے کیوریٹر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ چکوال سے کیوریٹر محمد اشرف کو بھی بلایا گیا ہے جو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے وکٹ تیار کریں گے۔