(شہزاد خان) تعمیراتی صنعت کے ریلیف پیکج میں ایک سال توسیع کرکے وزیراعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، لاہور چیمبر اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیات نے تعمیراتی صنعت کے ریلیف پیکج میں ایک سال کی توسیع کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ بزنس کمیونٹی کے مطالبے پر وزیراعظم نے تعمیراتی صنعت کو دیئے گے ریلیف پیکج میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کردیا ، تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ایک سال مزید آمدنی کا سورس نہیں پوچھا جائے گا، پانچ مرلہ کے گھر کی تعمیر کیلئے پانچ فیصد شرح سود پر اور دس مرلہ کے گھر پر سات فیصد شرح سود پر نجی بنکوں سے قرض کی سہولت ہوگی، اگست تک تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر لیا جائے گا جس سے زمینوں کا مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔
وزیراعظم نےکہا کہ تعمیرات کے شعبے میں جو مراعات دی تھیں اس کے تحت 186ارب کے منصوبے ایف بی آر کے پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ ڈرافٹ کی شکل میں 116 ارب کے منصوبے ہیں۔جبکہ ڈرافٹ کی شکل میں 116 ارب کے منصوبے ہیں، پنجاب میں اس کے علاوہ 136 ارب کے منصوبوں کی منظوری کا عمل چل رہا ہے ، حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔
لاہور چیمبر کے قائدین اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ بزنس کمیونٹی نے ریلیف پیکج میں توسیع کو خوش آئند قرار دیا ۔ چیمبر عہدیداران نے کہا کہ اس سے تعمیراتی صنعت سے جڑی مزید 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کی فراہمی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔