تعمیراتی پیکج میں ایک سال کی توسیع

تعمیراتی پیکج میں ایک سال کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی پیکج کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جبکہ ذرائع آمدن بتانے کیلئے 6 ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے، 5 مرلے گھر پر 5 فیصد سے زیادہ سو د نہیں ہوگا، کم لاگت مکانوں کیلئے آسان قرضے ملیں گے، اگست تک تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر لیا جائے گا جس سے زمینوں کا مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔

وزیراعظم نےبتایا کہ تعمیرات کے شعبے میں جو مراعات دی تھیں اس کے تحت 186ارب کے منصوبے ایف بی آر کے پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ ڈرافٹ کی شکل میں 116 ارب کے منصوبے ہیں، پنجاب میں اس کے علاوہ 136 ارب کے منصوبوں کی منظوری کا عمل چل رہا ہے ، حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع کی ہے، بغیر منصوبہ بندی کے شہروں کے پھیلاؤ سے مستقبل میں پاکستان کیلئے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنائے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کے آغاز پر 3 لاکھ دیئے جائیں گے ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سرکاری زمینوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

 عمران خان نے کہا کہ تینوں شہروں کی ڈیجیٹلائزیشن اگست تک مکمل ہو جائے گی، ماسٹر پلان سے سیوریج اور پانی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی ، تنخواہ دار طبقے کیلئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کا پیکج دیا ہے،بینکوں نے 378 ارب روپے تعمیراتی شعبے کیلئے مختص کئے ہیں۔ پنجاب میں 163 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے گندم، آٹے، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں کیونکہ ہر غریب خاندان کیلئے یہ بنیادی اشیائے ضروری ہیں۔

 انہوں نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے برآمدات میں اضافے اور درآمدات کیلئے مقامی سطح پر حل تلاش کرنے پر بھی زور دیا جبکہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے تیار کردہ آن لائن ایگری ڈیش بورڈ کی منظوری دی جو اشیائے خوردونوش کے ذخائر کی دستیابی اور قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر ان کی قیمتوں کی نگرانی کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer