مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں۔ 

ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی . انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے  اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

 ارکان اسمبلی نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔

 ارکان اسمبلی  نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  عوام سے کئےوعدوں کو پوراکررہی ہیں۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کو  بتایا  کہ  لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے۔ اپنی چھت  اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔  عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں ۔ 

مریم نواز شریف  نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لئے اقدامات  کررہے ہیں۔  8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں ۔ 

 مریم نواز شریف  کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی ۔
ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے۔
سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔