مالی سال کے  نوماہ کے دوران وفاقی حکومت کا   بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہو گیا

Federal Government, Budget deficit , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: جولائی سے مارچ تک اخراجات اور آمدن کیا رہے،  بجٹ خسارہ کتنا رہا؟ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی۔

 وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ  2024 تک نو ماہ کے دوران بجٹ کا خسارہ  3902 ارب روپے ہو گیا۔

جولائی سے مارچ تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جبکہ ان 9 ماہ میں کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے۔

 جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی اور اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔

اس مالی سال کے پہلے  9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا اور ان 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کیے گئے، یوں جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا۔