خواجہ احمدحسان نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پرتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

خواجہ احمدحسان نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پرتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد):مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمدحسان کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ حکام نے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔

مشیروزیراعلیٰ پنجاب وچیئرمین سٹئیرنگ کمیٹی خواجہ احمد حسان نے پیکج ٹو کے کنٹریکٹرفرم زیڈکے بی لمیٹڈ کےحکام کے ہمراہ چوبرجی سے بند روڈسٹیشن تک کے روٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں تعمیراتی کمپنی کے حکام نے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔

خواجہ احمد حسان کاکہنا تھا کہ پیکج ٹو پر دومسنگ لنکس ہیں جن پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہیں جبکہ مجموعی طورپر ساٹھ فیصد سے زائد تعمیراتی کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے تاہم ملحقہ سڑکوں کی بحالی ایک چیلنچ تھا جو پوراکرنے جارہےہیں

مزید دیکھئے: