جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈخالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ  راحیل شریف،سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملٹری اور سول قیادت نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ کینٹ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ  راحیل شریف نے شرکت کی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری،سی سی پی او امین وینس،ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف،میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت ملٹری،رینجرز،نیوی،ائیرفورس ، سول افسران، اہلکار اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد آرمی کی جانب سے مرحوم کی میت کو سلامی پیش کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔