محسن نقوی کی سید ضیا حیدر رضوی مرحوم کے گھر جا کر انکے اہل خانہ سے تعزیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیر اعلی سیدمحسن رضا نقوی نے شامی روڈ کینٹ میں معروف قانون دان سید ضیاء حیدر رضوی مرحوم کے گھر جا کر  ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سید ضیاء حیدر رضوی مرحوم کے بیٹوں اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور  مرحوم سید ضیاء حیدر رضوی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا  کی۔

 مرحوم کے اہل خانہ سے گفتگو کررے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سید ضیاء حیدر رضوی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دیں اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔