پرویز مشرف میں دم ہے تو پاکستان آکر دکھائے: آصف زرداری

پرویز مشرف میں دم ہے تو پاکستان آکر دکھائے: آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سابق صدر آصف علی زرداری نے جنرل مشرف کو پاکستان آنے کا چیلنچ دیتے ہوئے کہاکہ وہ دبئی میں  توبیگم کے ساتھ ناچ سکتے ہیں۔دم ہے تو پاکستان آکردکھائیں۔  ڈاکٹرطاہرالقادری ،نوابزادہ نصر اللہ خان کے متبادل ہیں۔

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری  ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے جاوید اختر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے پہنچےتو وہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مشرف کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویزمشرف ہم پر الزام لگا کر ملزم سے مدعی بن رہا ہے۔ کمر درد کا بہانا کر کے باہر بیگم کے ساتھ ناچ رہا ہے۔ اگر اتنا ہی دم ہے تو پاکستان آکر دکھائے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ غیب کا علم نہیں جانتا کہ بتا سکوں  سعودی عرب میں کیا چل رہا ہے۔   سعودی شہزادے نے کرپشن  کے الزام میں کافی لوگوں کو پکڑا ہے۔ سنا ہے پکڑے جانے والوں میں شریف خاندان کا کفیل بھی شامل ہے۔ہو سکتا ہے شریف برادران اپنے سرمایہ اور کفیل کو بچانے گئے ہوں۔

سابق صدر کا کہناتھاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری ،نوابزادہ نصر اللہ خان کے متبادل ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات  اور فروری میں حکومت کے جانے کے حوالے سے کچھ علم  نہیں۔ سیاستدان ہیں سیاست تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انکے خلاف سندھ میں ظلم کر رہا ہے۔ نیب کورٹ نے بہانا بنا کر سندھ کا پانی بند کر دیا ہے۔