ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ،آئی سی سی بیک فٹ پر آگیا

پاکستان کا بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ،آئی سی سی بیک فٹ پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی سی سی کا ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ، فیصلے کے بعد آئی سی سی بیک فٹ پر آگیا . آئی سی سی کو تاحال پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 آئی سی سی نے حکومتِ پاکستان کے بیان کا نوٹس لے لیا، آئی سی سی کے مطابق  منتخب شرکت عالمی کھیلوں کی روح کے منافی ہے، آئی سی سی کی تمام کوالیفائیڈ ٹیموں کو یکساں شرائط پر کھیلنا ہوگا، آئی سی سی کو تاحال پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آئی سی سی کے مطابق  جزوی شرکت کھیلوں کی دیانت داری اور انصاف کو نقصان پہنچاتی ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کو طویل المدتی نتائج پر غور کرنے کا مشورہ دے دیا، ٹی20 ورلڈ کپ کی کامیابی تمام رکن ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آئی سی سی کو خدشہ ہے   پاکستان کا فیصلہ عالمی کرکٹ نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

  آئی سی سی نے واضح پیغام دیا ہےکہ یہ فیصلہ پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے مفاد میں نہیں، آئی سی سی نے پی سی بی سے باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی سے امید ہے کہ وہ قابل قبول حل نکالے گا ، فیصلے پر پاکستان کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں ، آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں مشکوک شرکت سے اتفاق مشکل ہے ، پاکستان کے فیصلے میں حکومتی کردار کی عزت کرتے ہیں ۔

آئی سی سی نے یہ بھی کہا ہےکہ امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کرے گا ، آئی سی سی کے ہر ممبر کی طرح پاکستان کی بھی اپنی ذمہ داری ہے۔