(حافظ شہباز احمد) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر قذافی سٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر ٹرافی دی۔
تقریب کے موقع پر سیریز اور میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ سٹاف سے بھی ملاقات کی اور تمام گراؤنڈ سٹاف کو بہترین پچز تیار کرنے پر شاباش دی اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔
اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ سٹاف کی محنت کو سراہا اور انہوں نےکہا کہ گراؤنڈ اور پچز کی تیاری میں آپ کی محنت شامل ہے۔
