ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معصوم بچوں کی600 نازیبا ویڈیوز بنانیوالے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

معصوم بچوں کی600 نازیبا ویڈیوز بنانیوالے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب سیف)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا بڑا نیٹ ورک بےنقاب کردیا۔بچوں کی 600 سےزائد نازیبا ویڈیوزبرآمد۔

 این سی سی آئی اے  کے مطابق معصوم بچوں کی ویڈیوزخریدنےاوربیچنے والے گروہ کے اہم کارندے تیمورمحمود  کو گرفتار کر لیا گیا،راولپنڈی سےگرفتار کئے جانیوالے ملزم تیمور محمود کےقبضےسےبچوں کی 600 سےزائد نازیبا ویڈیوزبرآمد کر لی گئیں ہیں ،ملزم لڑکی بن کرکمسن بچوں کو ورغلاتا اور پھر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔

این سی سی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم تیمورمحمود کےخلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم تیمورمحمود کے ڈارک ویب سے تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔این سی سی آئی اے اسلام آباد  کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم تیمور محمود نے اب تک کئی بچوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورے۔