ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک  کی سالگرہ پر ثانیہ مرزا کا دلچسپ پیغام 

Shoaib malik and Sania mirza
کیپشن: Shoaib malik and Sania mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ان کیلئے دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے  اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو، میری دعا ہے کہ آپ  کی عمر کا سفر پیچھے کی طرف جاری رہے اور مجھ سمیت دوسرے لوگوں کو بھی آپ عمر کے کمپلیکس میں مبتلا کرتے رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

خیال رہے کہ شعیب ملک یکم فروری 1982 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے  اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا  سے 2010 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔   وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی  طرف سے 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔