ویب ڈیسک : سندھ ہائیکورٹ نےایف آئی اے کو معر وف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔حریم شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ غیر ملکی کرنسی کے خلاف میری ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کرنسی کے حوالے سے وضاحتی ویڈیو جاری کرچکی ہوں۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا ہے، وہ ایف آئی اے سے انکوائری میں تعاون کرنا چاہتی ہیں اور برطانیہ سے واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔
عدالت نے منی لانڈرنگ انکوائری میں ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔