ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی الیکشن سے قبل شہر لاہور کی سنی گئی،کس کو کتنے کتنے فنڈز ملیں گے؟

بلدیاتی الیکشن سے قبل شہر لاہور کی سنی گئی،کس کو کتنے کتنے فنڈز ملیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم : بلدیاتی الیکشن سے قبل شہر لاہور کی سنی گئی، حکمران جماعت نے شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیئے، قومی و صوبائی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 152 ترقیاتی سکیموں پر 5 ارب کے فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

 بلدیاتی الیکشن سے قبل شہر لاہور کی سنی گئی۔ حکومت نے شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے خزانوں کے منہ کھول  دیئے، قومی و صوبائی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے پانچ ارب 45 کروڑ کے فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر 152سکیموں کے لئے پانچ ارب 45کروڑ روپے خرچ  کیے جائیں گے۔ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا ٹاسک ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کے حلقہ این اے 130کی 25ترقیاتی سکمیوں کے لئے 40کروڑ فنڈز، رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے حلقہ این اے 135کی 9سکیموں کے لئے 40 کروڑ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم حلقہ پی پی 158کی 6ترقیاتی سکیموں کے لئے 40کروڑ،رکن صوبائی اسمبلی مراد راس حلقہ پی پی 159کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 40کروڑ،وزیر ہیلتھ ڈاکٹر یسمین راشد حلقہ این اے 124کی 28ترقیاتی سکیموں کے لئے 91کروڑ،وزیر بلدیات میاں محمودالدرشید حلقہ پی پی 160کی 10ترقیاتی سکیموں کے لئے 40کروڑ ، رکن اسمبلی ندیم عباس باڑا کے حلقہ پی پی 161کی 7تاقیاتی سکیموں کے 40کروڑ ،رکن اسمبلی نذیر احمد چوہان کے حلقہ پی پی 167کی دو ترقیاتی سکیموں کے لئے 40کروڑ،رکن اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر کے حلقہ پی پی 173کی 9ترقیاتی سکیموں کے لئے 40کروڑ ،اعجاز احمد چودھری  ٹکٹ ہولڈر این اے 133کی 21سکیموں کے لئے 40کروڑ مختص کردیئے گئے۔
وائس  چیئرمین  پی ایچ اے یاسر گیلانی کی دس سکیموں کے لئے دس کروڑ ،ٹکٹ ہولڈر این اے 123کے مہر واجد عظیم کی ایک ترقیاتی سکیم کے لئے ڈھائی کروڑ، ٹکٹ ہولڈر محی الدین دیوا این اے 124کی ایک سکیم کے لئے ڈھائی کروڑ ،چودھری  اعجاز احمد ڈیال ٹکٹ ہولڈر این اے 128 کی ایک ترقیاتی سکیم کے لئے ڈھائی کروڑ ،ہمایوں اختر خان ٹکٹ ہولڈر این اے 131کی ایک ترقیاتی سکیم کے لئے ڈھائی کروڑ ،چودھری  منشاء سندھو ٹکٹ ہولڈر این اے 132کی ایک سکیم کے لئے ڈھائی کروڑمختص کردیئے گئے۔

ملک ظہر عباس کھوکھر ٹکٹ ہولڈر این اے 134 کی ایک سکیم کے لئے ڈھائی کروڑ،خالد محمود گجر ٹکٹ ہولڈر این۔ اے 136کی تین۔ سکیموں کے لئے سوا کروڑ، ٹکٹ ہولڈر زمان نصیب پی پی 144کی ایک سکیم کے لئے ڈھائی کروڑ، ٹکٹ ہولڈر اجاعاصم شریف پی پی 148کی ایک سکیم کے ڈھائی کروڑ ، ٹکٹ ہولڈر زبیر نیازی ،اصغر گجر، محمد ارشاد ڈوگر ،میاں افتخار ،شعیب صدیقی ،بلال اسلم ،یوسف علی کو ایک ایک ترقیاتی سکیموں کی مد میں دوکروڑ پچاس لاکھ مختص کردیئے گئے۔