سٹی 42:کروناسےبچاؤکی ویکسین پاکستان پہنچ گئی جوکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کولگائی جائےگی لیکن عام آدمی تک یہ ویکسین کب تک پہنچےگی؟ اس بارے میں حکومت نے کوئی پالیسی واضح نہیں کی۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ چین سے کرونا کی ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہے، اب وہ دن دورنہیں جب پاکستان بھی کرونافری ہوگا۔ حکومتی پالیسی یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں کرونا ویکسین فرنٹ لائن ورکرز یعنی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیک اسٹاف کو لگائی جائے گی۔
سوال یہ ہے کہ عام عوام یعنی غریب عوام تک یہ ویکسین کب تک پہنچےگی؟ وزیراعظم نےانتظارکرنےکاتوکہہ دیالیکن انتظارکتناطویل ہوگا، یہ نہیں بتایا۔ عوام کا انتظارختم ہوبھی جائے تویہ ہی طےنہیں کہ عوام تک پہنچے گی کیسے؟ آیا یہ فری ہوگی، یا پھر اس کی کوئی قیمت ہوگی اوراگر قیمت ہوگی توکتنی ہوگی؟ کیا غریب آدمی اس کولگواپائےگا؟
یہ اوراس جیسےبیشترسوال عوام کےذہنوں میں اٹھ رہے ہیں جن سے ویکسین پاکستان پہنچنےکےشادیانےمدھم ہوئےجارہےہیں۔