ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کے بعد چینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

آٹے کے بعد چینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی )شہر میں چینی مافیا سرگرم، چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگا ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت پچاسی روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

چینی کا پچاس کلو کا تھیلا تین سو روپے مہنگا ہو گیا۔ چینی کے پچاس کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 3925 روپے ہو گیا جبکہ اکبری منڈی میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا چار ہزار روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں چینی پچاسی روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

 اکبری منڈی کے شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، پہلے آٹے کا بحران آیا اب چینی کا بحران پیدا ہو رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے اور اگر یہی حالات رہے تو آنے والے دنوں میں چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔