ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچہری میں خاتون پر سسسرالیوں کا تشدد

کچہری میں خاتون پر سسسرالیوں کا تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) ضلع کچہری میں دارالامان سے پیشی پر آئی خاتون کو سسرالیوں نے تشددکا نشانہ بناڈالا، شوہرکی خاتون سے بچے چھیننے کی کوشش خاتون دہائیاں دیتی رہی.

ضلع کچہری میں ہما نامی خاتون کو دارالامان سے لاکر پیش کیا گیا ، عدالت میں پہلے سے موجودساس ،سسراور شوہر نے خاتون پر چڑھائی کردی اور دونوں بچے بھی چھیننے کی کوشش کی۔ کچہری میں تعینات پولیس اہلکار خاتون کی چیخیں سن کر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بچایا اور سسرالیوں کوحراست میں لے لیا۔ عدالت نے سسرالیوں سے راضی نامہ نہ ہونے پر ہما کو بچوں سمیت دوبارہ دارالامان بھجوا دیاگیا اور پولیس کو حکم دیا کہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔