ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

چوہدری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو پنجاب سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینیٹر کامل علی آغا کی پارٹی کیلئے خدمات کوپیش نظر رکھتے ہوئے دوبارہ سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹرکامل علی آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور میاں منیرنے شرکت کی۔