ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے ایک اچھی روایت ختم کردی ہے:رانا ثناءاللہ

عدالت نے ایک اچھی روایت ختم کردی ہے:رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معافی مانگنےوالوں کوعدالتیں معاف کردیاکرتی تھیں،نہال ہاشمی کے کیس میں عدالت نے ایسا نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کےکیس میں عدالت نے ایسانہیں کیا، عدالت نےایک اچھی روایت ختم کردی ہے جبکہ عدالتی فیصلوں پرتنقیدکرناآئینی اورجمہوری حق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےججزکی ذات کوکبھی ہدف تنقیدنہیں بنایا، چیف جسٹس آف پاکستان ایک عمدہ ماہرقانون ہیں ، آصف سعیدکھوسہ میرےبہت سےکیسزمیں وکیل رہےہیں ، چیف جسٹس سےتب سےتعلق ہےجب وہ وکیل تھے۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا چیف جسٹس ڈوگرکےبہت سےفیصلےسپریم کورٹ نےکالعدم قراردیئے،راناثناءاللہ، ذوالفقارعلی بھٹوکےکیس کےفیصلےکوبعدمیں غلط نہیں ماناگیا۔