سٹی 42 : وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اکتوبر کے مقابلےنومبرمیں مہنگائی کی شرح میں 0.40فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نومبرمیں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.15 فیصد رکارڈ کی گئی ، جبکہ وزارت خزانہ نےنومبرکے لیےمہنگائی کا تخمینہ 5سے6 فیصدکے درمیان لگایا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر2025میں اوسط مہنگائی 5.01فیصد رہی، اکتوبر2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.9فیصد تھی، جبکہ گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح0.20فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر2025میں شہروں میں مہنگائی میں 0.54فیصد کا اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح6.29 فیصدرہی ، جبکہ نومبرمیں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح6.05فیصد رہی ، نومبر میں ییاز 47.9 فیصد اور چکن 17.36 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 7.92 اور مچھلی 2.94 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران انڈے 2.6، پھل 2.2 اور خشک میوہ جات 1.9 فیصد مہنگے ہوئی، نومبر میں بجلی چارجز 7.11 ، گرم ریڈی میڈ کپڑے 3.7 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسکے علاوہ نومبر 2024 کےمقابلے میں چینی 38.90 فیصد مہنگی ہوئی ۔ ایک سال میں پھل 21.9 اور گندم 21.3 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گیس چارجز 22.9 فیصد بڑھ گئے۔