ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیرو زیرو نکلا؛کرکٹر خاتون کوہراساں کرنےکےجرم میں جیل پہنچ گیا

ہیرو زیرو نکلا؛کرکٹر خاتون کوہراساں کرنےکےجرم میں جیل پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہیرو سمجھا جانے والاکرکٹر خاتون کو ہراساں کرنے پر جیل  پہنچ گیا۔
 پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا نے ایک لڑکی کو ہراساں کیا اور اس کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ یہ سنگین جرائم  کرنے پر کرکٹر کے خلاف مقدمہ چلا، عدالت مین لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوا اور اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق کپلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری سٹریٹ پر ایک لڑکی کو دیکھا اور اس  کو جنسی ہراساں کیا۔ اس دوران لرکی نے مزاحمت کی اور فون پر کسی کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو ہیرو سمجھا جانے والا کرکٹر ولن ثابت ہوا، اس نے لڑکی پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔

 پولیس نے خاتون کو  بچا لیا تھا، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کرکٹر نے اسے گھونسہ مار کر زمین پر گرا دیا اور اس کا موبائل فون چھین لیا۔

 واقعہ پیش آنے کے فوراََ بعد ہی کرکٹر کو گرفتار کر لیا تھا اور اگلے ہی روز ان کے خلاف ڈکیتی کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔

 اس کے اگلے روز اسے باضابطہ طور پر ڈکیتی کے الزام میں چارج کیا گیا اور وہ 27 اگست کو جرسی کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوا، جہاں اس نے جرم کا اعتراف کیا۔

 عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رائل کورٹ آف جرسی نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور اسے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔