ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکامیڈیکل داخلوں کیلئےایم ڈی کیٹ ہائیکورٹ میں چیلنج

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکامیڈیکل داخلوں کیلئےایم ڈی کیٹ ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا میڈیکل کے داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ دو ہزار پچیس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،عدالت نے رجسٹرار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو درخواستوں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی.

جسٹس خالد اسحاق نے فہد بلوچ سمیت دیگر طلبہ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار طلبہ کی جانب سے پنجاب حکومت ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ یو ایچ ایس کے ایم ڈی کیٹ میں پانچ سے آٹھ معروضی سوالات کے غلط آپشن کا انتخاب کیا ، درریسی کتب کے مطابق یو ایس ایچ کے سوالات کے جوابات درست نہیں ، درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت یو ایس ایچ کو ایم ڈی کیٹ میں دئیے گئے معروضی سوالات کے متعلق جوابات درست کرنے کا حکم دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer