ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپال میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

نیپال میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپال میں ایک بار پھر 4.2 شدت کے زلزلے نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو آنے والے زلزلے نے عوام کو مزید خوف میں مبتلا کردیا ، تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو نیپال میں 4.2 کی شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، اس سے قبل 6 نومبر کو 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ نیپال ہمالیہ کے علاقے میں واقع ہے جو ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے مسلسل تصادم کی وجہ سے شدید زلزلے کی سرگرمیوں کا ایک علاقہ ہے۔